لوگوں کے چرسی کہنے پر ورزش شروع کی :سنجے دت
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ کے سپر سٹار سنجے دت نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں منشیات استعمال کرنے کی وجہ سے لوگ انہیں چرسی کہا کرتے تھے لیکن پھر میں نے خود کو ورزش کے ذریعے تبدیل کرلیا۔
بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں سنجے دت نے بتایا کہ نشے کی عادت چھڑانے کیلئے میں نے ایک عرصے تک علاج کرایا اور جب بحالی مرکز گھر واپس لوٹا تو لوگ مجھے دیکھ کر چرسی کہا کرتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ چرسی کہہ کر پکارے جانے پر مجھے بہت برا لگتا تھا اسی سبب میں نے خود کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا اور ساری محنت ورزش پر لگا دی اور پھر یہ آوازیں سنتا تھا کہ کیا باڈی ہے ۔
اداکار کا کہنا تھا کہ میں منشیات استعمال کرکے خود کو بہتر محسوس کرتا تھا اور مجھے خواتین سے بہت شرم آتی تھی اسی لیے ان کا سامنا یا بات چیت بھی کم کرتا تھا لیکن نشے کے بعد شرم کا احساس کبھی پیدا نہیں ہوتا تھا۔