ڈرامہ ‘مشکل’ نے زینب شبیر کیلئے مشکل کھڑی کردی
لاہور (آن لائن) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں ابھرتی اداکارہ زینب شبیر کے لیے ڈرامہ سیریل ‘مشکل’ نے حقیقی مشکل کھڑی کر دی ہے ۔
سپرہٹ ڈرامہ سیریل ‘مشکل’ میں منفی کردار ادا کرنے والی اداکارہ زینب شبیر نے اپنے انٹرویو میں بتایا ہے کہ ڈرامے میں منفی کردار کے سبب اب مداح حقیقت میں اْن سے نفرت کرنے لگ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا مداحوں کے اْن کے پاس میسجز آتے ہیں جن میں وہ مجھے برا بھلا کہتے ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ مجھے اتنی نفرت آج تک نہیں ملی جتنی مشکل ڈرامہ کرنے کے بعد ملی ہے ۔