ثانیہ سعید نے نئے اداکاروں کے کام کو معیاری قراردیدیا

ثانیہ سعید نے نئے اداکاروں کے کام کو معیاری قراردیدیا

لاہور(شوبز ڈیسک ) اداکارہ ثانیہ سعید نے کہا ہے کہ پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں آنے والے نئے اداکار اچھا کام کر رہے ہیں،بھارت سمیت دیگر ممالک کے ٹی وی ڈرامے موضوع کے اعتبار پاکستانی ڈرامے کا مقابلہ نہیں کر سکتے.

پاکستان کے ڈرامے میں آج بھی اپنی ثقافت کے دائرے میں رہتے ہوئے موضوعاتی کام ہو رہا ہے ۔ ثانیہ سعید نے کہا کہ میرے نزدیک اصل فنکار وہی ہے جو کسی بھی کردار کو حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھائے ،نئے اداکاروں کی اداکاری سے بہت متاثر ہوئی ہوں، امید ہے کہ وہ اسی طرح سے عمدہ پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھیں گے اورنام کمائیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں