زارا خان نے ہالی ووڈ میں کام کرنے کو مشن بنالیا

زارا خان نے ہالی ووڈ میں کام کرنے کو مشن بنالیا

لاہور(شوبز ڈیسک ) اداکارہ و ماڈل زارا خان نے کہا ہے کہ لوگ اچھی اور معیاری فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں، ملکی فلموں کے ریکارڈ بزنس سے فلم انڈسٹری کی بحالی میں اہم پیش رفت ہورہی ہے ۔

 آج فلمیں بن رہی ہیں اور لوگ سینماکی جانب متوجہ ہورہے ہیں جو ملکی فلم انڈسٹری کیلئے خوش آئند امر ہے ۔ فلموں میں کام کی آفرزہوتی رہی ہیں تاہم انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ میرا ٹارگٹ بالی ووڈ نہیں ہالی ووڈ ہے اورمیرا مشن ہے کہ مستقبل قریب میں ہالی ووڈ کی فلموں میں کام کروں ۔ پاکستانی فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن ہے لیکن فارمولا فلموں سے دور رہنا ہوگا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں