صلاحیتیں بڑھانے کیلئے چھوٹی سکرین کا رخ کیا:بلال اشرف

 صلاحیتیں بڑھانے کیلئے چھوٹی سکرین کا رخ کیا:بلال اشرف

کراچی (سٹاف رپورٹر) اداکار بلال اشرف نے بڑی سکرین سے چھوٹی سکرین پر انٹری کی وجہ بتادی۔ ایک انٹرویو میں بلال اشرف نے بتایا کہ میرا رجحان ڈراموں کی طرف اس لیے نہیں ہے کہ ڈرامے میں ایک دن میں کئی سین کی عکس بندی کی جاتی ہے ، جبکہ فلم میں ایک یا دو سین ہی ہوتے ہیں۔

 ان کا کہنا ہے کہ مگر پاکستانی ڈرامے اپنے بہترین معیار کی وجہ سے ایک ادارے کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ۔بلال اشرف نے بتایا کہ اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا چاہتا ہوں اس لیے پہلی مرتبہ چھوٹی سکرین پر کام کا انتخاب کیا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ مجھے کئی بار ڈراموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی لیکن اس بار مایا علی کی وجہ سے اس پیشکش پر انکار نہیں کر سکا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں