عرفی جاوید کیطرح بولڈ فیشن کرنیکی ہمت نہیں:کرینہ کپور

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے عرفی جاوید کے عجیب وغریب انداز کے فیشن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں اتنی زیادہ بہادر نہیں ہوں۔
کرینہ کپور خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں عرفی جاوید کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں عرفی جاوید کی طرح با ہمت نہیں ہوں لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ انتہائی بہادر اور ہمت والی ہیں کیونکہ فیشن اظہار رائے اور آزادی اظہار کا نام ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ جس اعتماد کے ساتھ عرفی فیشن کرتی ہیں تو مجھے وہ بہت حیرت انگیز لگتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ وہ بالکل ویسا ہی کرتی ہے جیسا وہ چاہتی ہے اور یہی فیشن کا مطلب ہے ، مجھے ان کا اعتماد پسند ہے کیونکہ میں ایک پراعتماد لڑکی ہوں اس لئے میں خود اعتمادی کی تعریف کرتی ہوں مجھے صرف اس کا اعتماد اور اس کے چلنے کا انداز بہت پسند ہے ۔