نصیرالدین شاہ کا نوجوان بالی ووڈ اداکاروں کو اہم مشورہ

نصیرالدین شاہ کا نوجوان بالی ووڈ اداکاروں کو اہم مشورہ

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے سینئر اداکار نصیرالدین شاہ کا کہنا ہے کہ بڑے فلمی ستارے پہلے سکرین پر جوان نظر آنے کے لیے اپنے بال ڈائی کرواتے ہیں اور پھر بوڑھے نظر آنے کے لیے ان پر وائٹنر لگاتے ہیں۔

نصیرالدین شاہ نے نوجوان بالی ووڈ اداکاروں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ برقرار رکھنے کے لیے اُنہیں اپنی حقیقی زندگی سے رابطہ نہیں کھونا چاہئے ۔ انہوں نے منوج باجپائی، پنکج ترپاٹھی، نوازالدین صدیقی، عرفان خان، گجراج راؤ، گلشن دیویا اور کے کے مینن کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ان سب میں مشترکہ عنصر یہ ہے کہ یہ سب متوسط طبقے کے گھروں سے آئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اداکار اتنے اچھے اس لیے ہیں کیونکہ ان کے پاس حقیقی زندگی ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جتنے زیادہ آپ مشہور ہوتے جائیں گے ، اتنے ہی امیر ہوتے جائیں گے ، آپ اتنے ہی الگ تھلگ ہوتے جائیں گے اور اس طرح آپ زندگی سے رابطہ کھو دیتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں