میری زندگی کا مقصد نئے انداز کیساتھ آگے بڑھنا:صبا قمر

میری زندگی کا مقصد نئے انداز  کیساتھ آگے بڑھنا:صبا قمر

کراچی (آئی این پی)فنکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ میری زندگی کا مقصد صرف زندہ رہنا نہیں نئے انداز کیساتھ آگے بڑھنا ہے ۔

 حال ہی میں صبا قمر نے اپنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ زندگی میں میرا مشن صرف زندہ رہنا نہیں بلکہ کچھ جذبے ، کچھ ہمدردیاں، کچھ مزاح اور کچھ نئے انداز کے ساتھ ترقی کی منازل طے کرنا ہے ۔ ساتھ ہی صبا قمر جو ایک پروجیکٹ پر کام کر رہی ہیں اس دوران انہوں نے کام کے ماحول کو خوشگوار بنانے کے لیے کوک سٹوڈیو کے مشہور ترین گانے پسوڑی پر ڈانس کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں