انٹرویو کو غلط رنگ دینے پر حبا بخاری کا برہمی کا اظہار

انٹرویو کو غلط رنگ دینے پر حبا بخاری کا برہمی کا اظہار

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ حبا بخاری اپنے بیان کو غلط انداز دینے پر پھٹ پڑیں۔حبا بخاری نے حال ہی میں ایک میگزین کو دئیے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا تھا۔۔

کہ انہوں نے ایک بار مذاق میں اپنے والد کو فون پر شوہر کی شکایت لگائی تھی کہ شوہر آریز ان سے برتن دھلواتے ہیں، گھر کی دیواریں اور کپڑے بھی دھلواتے ہیں جس پر والد نے اداکارہ کو سمجھایا تھا کہ کوئی بڑی بات نہیں یہ ان کا اپنا گھر ہے ۔تاہم بعد ازاں اداکارہ کے انٹرویو کو غلط رخ دیتے ہوئے رپورٹ کیا گیا جسے ہزاروں قارئین نے پڑھا بھی اور دیکھا بھی۔تاہم اب حبا بخاری نے انسٹا سٹوری پر رپورٹ کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ زرد صحافت ہے ، جھوٹی خبریں پھیلانا بند کرو ، یہ شرمناک ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں