صبور علی کوماں بننے سے پہلے جی بھر کرسفر کرنے کی خواہش

صبور علی کوماں بننے سے پہلے جی بھر کرسفر کرنے کی خواہش

لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ صبور علی نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ بچوں کے ساتھ سفر کرنا کافی مشکل ہے۔

 بلکہ اگر آپ کے ساتھ ایک بھی بچہ ہے تو آپ آسانی سے سفر نہیں کر سکتے ۔ انہوں کہا کہ ہماری والدہ کے لئے میرے اور سجل کے ساتھ سفر کرنا مشکل تھا اس لئے میری خواہش ہے کہ میں بچوں کی پیدائش سے پہلے جتنا ہو سکتا ہے سفر کروں گی کیونکہ بچوں کی پیدائش کے بعد سفر کرنا مشکل ہوگا۔ اداکارہ نے کہا کہ شوبز میں شائقین کے دل جیتنا ہی میرا مقصد ہے کیونکہ میں سمجھتی ہوں کہ آج جس مقام پر ہوں میں اس میں شائقین کا بہت اہم کردار ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں