ہمیں ٹی وی ڈرامے کے معیار پر خصوصی توجہ دینا ہو گی :عائشہ عمر

 ہمیں ٹی وی ڈرامے کے معیار پر خصوصی توجہ دینا ہو گی :عائشہ عمر

لاہور(شوبزڈیسک) معروف اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ و قت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہمارا ٹی وی ڈرامہ یکسانیت کا شکار ہوتا جارہا ہے۔

 ’ ہمیں اپنی ثقافت کو زندہ رکھنے کے لئے ٹی وی ڈرامے کے معیار پر خصوصی توجہ دینا ہو گی ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارتی فلموں کا سحر تو ختم کردیا جس کے بعد لوگوں نے پاکستانی ڈرامے دیکھنا شروع کر دیئے تھے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہمارا ٹی وی ڈرامہ یکسانیت کا شکار ہوتا جارہا ہے ،ترکی کے ڈراموں نے اپنی بہترین پروڈکشن کی وجہ سے جگہ بنالی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں