گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے زندگی کی 73 بہاریں دیکھ لیں
لاہور (شوبز ڈیسک ) گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے زندگی کی 73 بہاریں دیکھ لیں، دنیا بھر ۔
میں سب سے زیادہ آڈیو گانے ریکارڈ کرانے پر عطااللہ عیسیٰ خیلوی کا نام 1994 میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا۔ فوک گلوکار 19 اگست 1951 کو ضلع میانوالی کے علاقہ عیسیٰ خیل میں پیدا ہوئے ، 1972 میں پہلی بار ریڈیو پاکستان پر گانا سنایا ۔1973 میں ٹی وی پروگرام نیلام گھر اورمیانوالی میں کنسرٹ میں کرکے لاکھوں دلوں میں گھر کر لیا۔ صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سمیت کئی اعزازات حاصل کئے ۔