خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس، ملزم یاسر کی درخواستِ ضمانت دائر
لاہور(شوبزڈیسک)معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے مقدمے کی سماعت اے ٹی سی جج ارشد جاوید نے کی ،دورانِ سماعت ملزمہ آمنہ عروج کے شریک ملزم یاسر نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کردی۔
عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور سماعت 11 ستمبر تک ملتوی کر دی۔دوسری جانب خلیل الرحمان قمر کی جانب سے ایڈووکیٹ مدثر اور زین قریشی نے وکالت نامے جمع کروا دیئے۔