اداکارہ سونیا مشال کے ہاں بیٹی کی پیدائش
لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ سونیا مشال کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے ۔سونیا مشال نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر جاری کی گئی پوسٹ میں بتایا کہ اُنہوں نے 12 ستمبر کو اپنی ننھی پری کا دنیا میں استقبال کیا ہے۔
اداکارہ نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آخر کار ہماری بیٹی ہماری زندگی میں جادو بکھیرنے آگئی ہے۔ اُنہوں نے بیٹی کا نام بتاتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ! اللّٰہ تعالیٰ نے ہمیں جنت کے ایک ٹکڑے ’زیوا صوفی‘ سے نوازا ہے۔