’’بے وقوف مت بنو!‘‘ کاجول کا صحافی کو کرارا جواب

’’بے وقوف مت بنو!‘‘ کاجول کا صحافی کو کرارا جواب

ممبئی (شوبزڈیسک ) بھارت کی شوخ و چنچل فلم سٹار کاجول نے اپنی نئی فلم کے ٹریلر لانچ تقریب میں صحافی کو کرارا جواب دے کر خاموش کروا دیا۔

 کاجول اور کریتی سینن کی نئی فلم ‘‘دو پتی’’ اگلے ہفتے نیٹ فلیکس پر ریلیز ہوگی، فلم کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں ایک صحافی نے فلم کی کہانی کی طرف اشارہ دیتے ہوئے کاجول سے سوال پوچھا کہ کیا انہیں زندگی میں کبھی دھوکے کا سامناہوا؟،کاجول نے حسب معمول اپنے دلکش انداز میں سوال کو ٹالتے ہوئے جواب دیا کہ ‘‘بے وقوف مت بنو، میں کوئی کہانی شیئر کرنے نہیں جارہی۔ اگر یہ دھوکا ہے تو بہت ذاتی ہے ۔ ظاہر ہے میں ایسا نہیں کروں گی۔’’،اس کے بعد کاجول نے اپنے ساتھی اداکاروں کریتی سینن اور شہیر شیخ سے پوچھا کہ کیا وہ اپنی دھوکا دہی کی کہانیاں شیئر کرنا پسند کریں گے ؟ لیکن دونوں اداکاروں نے بھی اس کا جواب نفی میں دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں