امبانی نے منائی سلمان خان کی شاندار سالگرہ، دلکش تصاویر وائرل
ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ کے سپرسٹار سلمان خان 27 دسمبر کو 59 برس کے ہوگئے ، جن کی سالگرہ پر جام نگر میں امبانی کی طرف سے شاندار تقریب رکھی گئی۔
امبانی کی جانب سے آرگنائز کی جانے والی سالگرہ کی تقریب میں سلمان خان کے خان اور قریبی دوستوں کے ساتھ شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔سلمان کے بہنوئی اتل اگنی ہوتری نے پارٹی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ جس میں میں سلمان کو چار منزلہ لمبا کیک کاٹتے دیکھا جاسکتا ہے ۔