جڑواں بھائی بچپن سے مجھ سے جلتے تھے : سوناکشی کا انکشاف
ممبئی(شوبزڈیسک)بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا نے انکشاف کیا ہے کہ میرے جڑواں بھائی‘لو سنہا اور کش سنہا’ مجھ سے بچپن سے جلتے تھے۔۔۔
بچپن میں تمام ہی بہن اور بھائی آپس میں لڑتے ہیں، اس لیے لو اور کش سے میری جھڑپیں کوئی غیر معمولی بات نہیں تھی۔ میں گھر میں سب سے چھوٹی اور سب کی لاڈلی تھی، یہی وجہ ہے کہ بھائی مجھ سے جلتے تھے اور مجھے مارتے بھی تھے ۔واضح رہے کہ سوناکشی اور ظہیر اقبال کی شادی میں دونوں بھائی تقریب سے بالکل غائب رہے تھے۔