علیحدگی کے باوجود والدین اچھے دوست رہے :بیٹی نورجہاں

لاہور(شوبزڈیسک لیجنڈری گلوکارہ نور جہاں اور اعجاز درانی کی بیٹی نادیہ درانی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ والدین کے۔۔
درمیان علیحدگی ہونے کے باوجود وہ مرتے دم تک ایک دوسرے کے اچھے دوست تھے ۔ ان کے والد اعجاز درانی نے ہمیشہ ماں نور جہاں کی بے پناہ عزت کی اور احترام کا یہ رشتہ آخری وقت تک برقرار رہا۔ کہ وفات سے قبل والد اعجاز درانی ہی والدہ نورجہاں کو ہسپتال لیکر گئے تھے اور دیکھ بھال کی تھی۔ والدہ مصروفیت اور مقبولیت کے دور میں بھی بچوں کے لیے اپنے ہاتھوں سے کھانا بناتی تھیں۔