مجھے باوقار شخصیت بنانے میں اہلیہ کا اہم کردار :عماد عرفانی

مجھے باوقار شخصیت بنانے میں اہلیہ کا اہم کردار :عماد عرفانی

لاہور(شوبزڈیسک)خوبرو ماڈل و اداکار عماد عرفانی نے اپنی ترقی یافتہ سوچ اور باوقار شخصیت ہونے کا سہرا اہلیہ کے سر باندھتے ہوئے کہا کہ میں اپنی اہلیہ کو 1996ء سے جانتا ہوں۔۔۔

 ہماری شادی 2008ء میں ہوئی تھی مگر ہم شادی سے کئی سال قبل ایک دوست کے ذریعے ملے تھے۔ میرے ٹوٹے ہوئے دل کو جوڑنے سمیت اہلیہ مریم شفاعت میرے دکھوں کا سہارا بنیں، میری شخصیت کو بدلنے اور مجھے ایک باوقار شخصیت بنانے میں میری اہلیہ کا بہت اہم کردار ہے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے حال ہی میں اختتام پزیر ہونے والے اپنے پراجیکٹ ‘کبھی میں کبھی تم’ سے متعلق کہا ہے کہ یہ میرے کریئر کا بہترین پراجیکٹ تھا، میں نے ڈرامہ سیریل ‘کبھی میں کبھی تم’ کی شوٹنگ کو بہت انجوائے کیا، یہ ڈرامہ میرے کیریئر کا خوبصورت اور اہم ترین پراجیکٹ تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں