بھارتی میڈیا نے مودی کو ایشوریہ رائے بنادیا:نادیہ خان

بھارتی میڈیا نے مودی کو  ایشوریہ رائے بنادیا:نادیہ خان

کراچی (این این آئی)اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا کی رپورٹنگ پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا نے مودی کو ایشوریا رائے بنادیا۔۔

نادیہ خان نے بھارتی چینلز کی رپورٹنگ کو محض تماشا قرار دیا اور کہا کہ بھارتی میڈیا صحافت کے بجائے مزاحیہ فلم کی شکل اختیار کر چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مودی کو کچھ اس انداز سے پیش کیا گیا جیسے وہ ایشوریہ رائے ہوں، ایسا لگا جیسے کئی مہینوں سے ان کے چہرے پر فیشل ہو رہے ہوں، ان کی تیاری، لائٹنگ اور زاویے سب فلمی تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں