خواتین کے حقوق کیلئے آواز اٹھانے کی ضرورت:ثانیہ سعید

 خواتین کے حقوق کیلئے آواز اٹھانے کی ضرورت:ثانیہ سعید

کراچی (این این آئی) سینئر اداکارہ ثانیہ سعید ٹک ٹاکر ثنا یوسف اور خواتین کے خلاف نفرت پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔۔

پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ سعید نے کہا کہ روز خواتین کی ہلاکتوں کی خبریں سن کر جاگتی ہوں صرف ثنا یوسف ہی نہیں بلکہ اور کتنی ہی خواتین اسی طرح قتل کر دی جاتی ہیں۔ اداکارہ نے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ ہمارا معاشرہ ایسے واقعات کو معمول کا حصہ بنا چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم ظلم کو جواز دے کر آگے بڑھنے کی کوشش کرتے ہیں، یہی رویہ خطرناک ہے ۔ ثانیہ نے زور دیا کہ خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ عورت کا ہاں کہنا یا نہ کہنا اس کے اپنے اختیار میں ہونا چاہیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں