ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی خفیہ شادی کی افواہیں

ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی خفیہ شادی کی افواہیں

لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور این ایف ایل کھلاڑی ٹریوس کیلسی کی خفیہ شادی کی افواہیں ایک مرتبہ پھر گردش کرنے لگیں۔۔۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیلر اور ٹریوس کی مبینہ خفیہ شادی کی افواہوں کا آغاز 9 جون کو ایک ویڈنگ پلانر کی انسٹاگرام سٹوری سے ہوا، جس میں ایک ٹیبل کارڈ پر "Taylor Travis Kelce" لکھا دکھائی دیا۔انسٹاگرام سٹوری پر یہ ویڈیو ٹریوس کے کزن ٹینر کورم اور ان کی دلہن سمانتھا پیک کی شادی کی تقریب کی تھی۔ اس کلپ وائرل ہوتے ہی قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ شاید جوڑے نے خاموشی سے شادی کر لی ہے ۔ تاہم ٖغیر ملکی میڈیا کے مطابق جوڑے کے قریبی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ وہ ابھی تک ان کی شادی نہیں ہوئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں