بینک فراڈ کیس، نادیہ حسین کی عبوری ضمانت کی توثیق

کراچی(شوبز ڈیسک)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی جنوبی کی عدالت نے 53 کروڑ روپے کے۔۔۔
بینک فراڈ کے کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت کی توثیق کر دی۔اداکارہ نادیہ حسین سمیت تین ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔عدالت نے شریک ملزمان امتیاز چنہ اور فیصل محمود کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی، عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر ملزمان کمرۂ عدالت سے فرار ہو گئے ، نادیہ حسین نے ایف آئی اے افسر پر مبینہ رشوت مانگنے کا الزام عائد کیا تھا۔