حجاب کیساتھ ڈراموں میں واپسی ممکن :صنم چودھری

کراچی (آئی این پی ) سابقہ اداکارہ صنم چوہدری نے کہا ہے کہ حجاب کے ساتھ ڈراموں میں واپسی ممکن ہوسکتی ہے۔۔۔
صنم نے کچھ برس قبل شادی اور روحانی سفر کے بعد شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔ صنم نے گلوکار سومی چوہان سے شادی کی اور اب وہ دو بچوں کی ماں ہیں ۔ حال ہی میں صنم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک سوال و جواب کا سیشن کیا، جہاں ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ حجاب کے ساتھ ڈرامہ انڈسٹری میں واپس آئیں گی؟اس پر صنم نے جواب دیا کہ میں واپس آ سکتی ہوں اگر ڈرامہ ایسا ہو جس کا پیغام لوگوں کو اللہ کے قریب کرے اور اگر مجھے اپنی حدود کے اندر کام کرنے دیا جائے مکمل حجاب کے ساتھ۔