فضا علی کے دھوبی کہنے پر گلوکار جواد احمد کا ردعمل

لاہور (این این آئی)اداکارہ و میزبان فضا علی کے دھوبی کہنے پر گلوکار جواد احمد کا ردعمل آگیا۔
اداکارہ فضا علی نے ایک شو میں کہا کہ اگر جواد احمد گلوکار نہ ہوتے تو وہ دھوبی ہوتے کیونکہ وہ دوسروں کو اچھی طرح دھوتے ہیں۔تاہم اب جواد احمد نے ان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فضا علی مجھ سے ملی تھیں تو وہ میری بڑی مداح تھی ، انہوں نے ڈرامہ مہندی میں اداکاری کی جس میں میرا گانا شامل تھا۔گلوکار نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وہ میری وجہ سے سٹار بنیں، وہ میرے احسان کا بدلہ بھی نہیں دے سکتیں ۔