کینسر میں مبتلا انجلین ملک کی زندگی میں نئے باب کا آغاز

لاہور(شوبزڈیسک ) موذی مرض کینسر سے زندگی کی جنگ لڑنے والی پاکستانی معروف ڈائریکٹر، پروڈیوسر، مصنفہ اور ۔۔
اداکارہ انجلین ملک نے نئے باب کے آغاز کے ساتھ مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کردی۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ مداحوں سے دعا کی اپیل بھی کی۔اداکارہ نے بتایا کہ ان کی زندگی میں نئے باب کا آغاز ہو رہا ہے اور اب علاج کی غرض سے ترکی جارہی ہیں۔ اب انہیں مسلسل علاج کی ضرورت ہے لہٰذا دعاؤں میں یاد رکھیں۔ خیال رہے کہ انجلین ملک نے رواں سال کے آغاز میں اپنے جیولری برانڈ کا آغاز کیا، اپنے برانڈ کے لیے کروائے گئے فوٹو شوٹ کے ساتھ ہی انہوں نے کینسر کی تصدیق کی تھی۔