یاسر حسین عبدالستار ایدھی کی زندگی پر بنائی جانیوالی فلم میں شمولیت کے خواہاں

کراچی (آئی این پی)اداکار و ہدایت کار یاسر حسین نے مرحوم سماجی رہنما عبد الستار ایدھی کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کی ٹیم کا حصہ بننے کی خواہش ظاہر کردی۔
یاسر حسین نے عبدالستار ایدھی کی زندگی پر فلم بنانے کے اعلان کی خبر کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام سٹوری میں فلم کا حصہ بننے کی خواہش ظاہر کی۔اداکار نے لکھا کہ وہ مذکورہ فلم کی ٹیم کا حصہ بننے کے لیے آڈیشن دینا چاہیں گے ۔