عائشہ خان اپنی تنہائی میں مطمئن تھیں:بشریٰ انصاری

کراچی(این این آئی)اداکارہ عائشہ خان کی کراچی میں تنہائی میں موت اور کئی روز بعد لاش ملنے پر سوشل میڈیا پر ان کے بچوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔
ایسے میں سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ایک ویڈیو پیغام میں وضاحت دی ہے ۔بشریٰ نے بتایا کہ انہوں نے چند سال قبل عائشہ خان سے ایک پروجیکٹ کے دوران بات کی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ ان کے بچے بیرونِ ملک مقیم ہیں اور ان سے رابطے میں رہتے ہیں ، لیکن انہیں بچوں کے گھروں میں رہنا پسند نہیں تھا کیونکہ وہ اپنی تنہائی میں مطمئن تھیں ، کتابیں پڑھتی تھیں، عبادت کرتی تھیں اور پڑوسیوں سے میل جول رکھتی تھیں ۔ اداکارہ نے لوگوں سے اپیل کی کہ بغیر تحقیق کے بچوں پر الزامات نہ لگائیں نہ جانے وہ کتنی تکلیف سے گزر رہے ہوں گے ۔