گلوکارہ آئمہ بیگ اور زین احمد رشتہ ازدواج میں منسلک

گلوکارہ آئمہ بیگ اور زین احمد رشتہ ازدواج میں منسلک

لاہور (شوبز ڈیسک ) گلوکارہ آئمہ بیگ اور فیشن برانڈ "راستہ" کے سی ای او زین احمد شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔

 جوڑے نے اپنی نجی زندگی کو طویل عرصے تک میڈیا سے دور رکھا، تاہم دونوں نے انسٹاگرام پر ایک ساتھ اپنی تصویریں شیئر کر کے تعلقات کو باضابطہ طور پر ظاہر کیا ہے ۔ اس کے بعد انہیں مختلف تقریبات اور چھٹیوں کے دوران ایک ساتھ دیکھا گیا، مگر شادی کی خبر ایک سرپرائز کے طور پر سامنے آئی۔تاہم اب گلوکارہ آئمہ بیگ نے شادی کی تصدیق کردی ہے ۔اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے پیغام میں کہا کہ گزشتہ شب اپنے قریبی دوست سے شادی کی ہے اور یہ سب ایک خواب کی طرح لگ رہا ہے ۔انہوں نے مداحوں سے زندگی کے نئے سفر کیلئے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں