زاہد احمد کا ڈیجیٹل کریئیٹرز کے خلاف بیان پر یو ٹرن

زاہد احمد کا ڈیجیٹل کریئیٹرز کے خلاف بیان پر یو ٹرن

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا پر اپنے متنازعہ بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کے الفاظ کا غلط مطلب لیا گیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل کریئیٹرز کے بارے میں سخت ریمارکس دئیے تھے۔۔۔

 بعدازاں انسٹاگرام پر وضاحتی ویڈیو میں انہوں نے کہا میں پوڈکاسٹ میں سوشل میڈیا کے موجدین کے بارے میں بات کر رہا تھا، ڈیجیٹل کریئیٹرز کے بارے میں نہیں، میں نے انہیں جہنمی کہا، جو میری غلطی تھی، مجھے افسوس ہے کیونکہ میں نے جذبات میں آکر بات کی، مجھے کسی کے جنت یا جہنم کا فیصلہ کرنے کا حق نہیں، یہ اللّٰہ کا کام ہے ، میں اپنی بات درست کرنا چاہتا تھا کیونکہ مجھ سے بہت سے نوجوان متاثر ہوتے ہیں اور میں دین سے متعلق غلط پیغام نہیں دینا چاہتا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں