اداکار کا کام اچھا یا برا ،اصل فیصلہ عوام کا ہونا چاہیے :سید جبران

اداکار کا کام اچھا یا برا ،اصل فیصلہ عوام کا ہونا چاہیے :سید جبران

کراچی (آئی این پی)اداکار سید جبران نے اداکاروں کے ٹی وی پر اپنے ساتھی فنکاروں پر تنقید کرنے والے شوز سے متعلق کھل کر بات کی ہے ۔ ایک پوڈکاسٹ میں سید جبران نے کہا کہ میں شکر گزار ہوں کہ وہ میرے ڈرامے کی تعریف کر رہے ہیں۔۔۔

 لیکن میں اس شو کی حمایت نہیں کرتا جہاں اداکار ٹی وی پر بیٹھ کر اپنے ساتھی اداکاروں پر تنقید کرتے ہیں۔ کیا ایک اداکار کو دوسرے اداکار پر تنقید کرنے کا حق ہے ؟ اصلی فیصلہ عوام کا ہونا چاہیے ، ان کی تعریف ہمارے لیے حوصلہ افزا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں