دپیکا، ایشوریا اور پریانکا کی وجہ سے ہالی ووڈ میں آئی:عالیہ بھٹ
ممبئی(آئی این پی )بالی ووڈ کی سپر سٹار عالیہ بھٹ نے ہالی وڈ میں کام کرنے کا کریڈٹ ایشوریا رائے ، دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کو دے دیا۔
حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ مجھ سے قبل متعدد اداکاراؤں نے ہالی و وڈ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا جو میرے لیے متاثر کن ہیں۔عالیہ بھٹ نے کہا کہ ایشوریا رائے ، پریانکا چوپڑا اور دیپیکا پڈوکون ایسی اداکارائیں ہیں جنہیں میں اپنے ہالی ووڈ میں جانے کی راہ ہموار کرنے کا کریڈٹ دیتی ہوں، انہی کی وجہ سے یہ سب ممکن ہوا۔