رنبیر کپور کیساتھ مبینہ اختلافات میڈیا کی بنائی ہوئی کہانیاں تھیں :عمران خان
ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکار عمران خان نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں رنبیر کپور سے ہونے والے موازنوں پر بات کرتے ہوئے فلم انڈسٹری میں مقابلے کے تصور کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
وہ کبھی بھی سینما کو مسابقتی میدان نہیں سمجھتے، تخلیقی کام کو مقابلے میں بدل دینا فن کے ساتھ انصاف نہیں۔اداکار نے رنبیر کپور کے ساتھ مبینہ اختلافات کی خبروں پر بھی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب میڈیا کی بنائی ہوئی کہانیاں تھیں اور حقیقت میں ان کے درمیان کوئی ذاتی تنازع نہیں تھا۔