جوہی چاولہ کی غلطی، جس نے کرشمہ کپور کو بالی ووڈ کوئین بنادیا

جوہی چاولہ کی غلطی، جس نے کرشمہ کپور کو بالی ووڈ کوئین بنادیا

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی تاریخ میں کئی بار ایک فیصلے نے کسی گمنام ستارے کو بلندیوں پر پہنچا دیا تو کبھی کسی سپر سٹار کے زوال کی وجہ بنا۔

ایسا ہی کچھ 90 کی دہائی کی مقبول اداکارہ جوہی چاولہ کے ساتھ ہوا جس نے کرشمہ کپور کی تقدیر بدل دی تھی۔ یہ کہانی ہے 1996 کی بلاک بسٹر فلم راجہ ہندوستانی کی، جو جوہی کے ہاتھ سے نکل کر کرشمہ کپور کی جھولی میں جا گری۔ اس غلطی کا اداکارہ کو آج تک پچھتاوا ہے ۔ سکرپٹ پر بات چیت کے دوران جوہی اور ہدایتکار دھرمیش درشن کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں