بھارتی اداکار سدھارتھ 41 برس کی عمر میں چل بسے
ممبئی (شوبزڈیسک) ملیالم ٹی وی اداکار سدھارتھ وینوگوپل طویل علالت کے بعد 41 برس کی عمر میں چل بسے۔
اداکارہ سیما جی نائر نے فیس بک پر خبر کی تصدیق کرتے ہوئے جذباتی پیغام لکھا کہ وہ دو برس تک سدھارتھ کی زندگی کے لیے لڑتی رہیں لیکن اب خدا نے فیصلہ کیا کہ انہیں مزید تکلیف نہ ہو۔ اداکار کیشور ساتھیا نے بھی خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سدھارتھ ٹی وی سیریلز کے ذریعے ناظرین کے لیے مانوس چہرہ تھے اور کچھ عرصے سے کینسر سے لڑ رہے تھے ۔ انہوں نے سیما جی نائر کی خدمات کو بھی سراہا۔سدھارتھ کا تعلق چالاکوڈی، ضلع تریسور سے تھا۔ انہوں نے کالج کے زمانے میں اداکاری میں دلچسپی لی اور شوبز کی دنیا میں بطور پریزینٹر آغاز کیا۔ بعدازاں وہ نامور سیریلز میں نظر آئے ۔وہ اپنی والدہ اور چھوٹے بھائی کے سوگوار چھوڑ گئے۔