گھر میں چور داخل، امریکی اداکار ڈیلن اسپروس نے ملزم کو قابو کرلیا
لاس اینجلس(نیٹ نیوز)امریکی اداکار ڈیلن اسپروس اور انکی اہلیہ باربرا پیلون کے گھر چوری کی واردات کی کوشش ہوئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جمعے کو 32 سالہ باربرا پیلون نے پولیس ہیلپ لائن پر کال کر کے کہا کہ ان کے گھر میں چوری کی کوشش کی گئی ہے ۔اسی دوران انکے شوہر 33 سالہ ڈیلن اسپروس نے پولیس کے پہنچنے کا انتظار نہیں کیا اور اسلحے کے زور پر گھر میں گھسنے والے شخص کو پکڑ کر قابو کرلیا اور پولیس کے پہنچنے تک اس کو روکے رکھا۔