سلمان خان کا ورون دھون سے دلچسپ مذاق، ویڈیو وائرل
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار ورون دھون اپنی آنے والی فلم ‘ہے جوانی تو عشق ہونا ہے ’ کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جس کا پہلا گانا ‘ویاہ کروا دو جی’ حال ہی میں جاری کیا گیا ہے۔
گانے کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان ورون دھون کو اپنی پرفارمنس پر توجہ دینے کی ہدایت دیتے ہیں، ہُک سٹیپ مکمل کرنے کے بعد ورون سلمان کے پاس آتے ہیں تاکہ اپنی کارکردگی پر ان کی رائے لے سکیں، جس پر سلمان خان مزاحیہ انداز میں پوچھتے ہیں یہ ریہرسل تھی یا اصل شاٹ اس جملے پر سیٹ پر موجود سب افراد ہنس پڑتے ہیں۔