روزانہ 35 سپلیمنٹس کا استعمال، کم کارڈیشین کے انکشاف پر ڈاکٹرز حیران

روزانہ 35 سپلیمنٹس کا استعمال، کم کارڈیشین کے انکشاف پر ڈاکٹرز حیران

نیو یارک(شوبز ڈیسک)امریکی ٹی وی سٹار کم کارڈیشین نے صحت سے متعلق ایسا راز بتا دیا جس کے بعد طبی ماہرین نے فوری خبردار کرنا شروع کر دیا۔

ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں کم نے انکشاف کیا کہ وہ روزانہ مجموعی طور پر 35 غذائی سپلیمنٹس استعمال کرتی ہیں، جنہیں دن میں تین مختلف اوقات میں تقسیم کر کے لیتی ہیں۔ تاہم دوسری جانب طبی ماہرین کے مطابق ضرورت سے زیادہ غذائی سپلیمنٹس جسم کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں اور ان کا مسلسل زیادہ استعمال جگر، گردوں اور نظامِ ہاضمہ کو متاثر کر سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں