راجویر دیول کی سارہ ٹنڈولکر سے شادی کی خبریں، حقیقت سامنے آگئی

راجویر دیول کی سارہ ٹنڈولکر سے  شادی کی خبریں، حقیقت سامنے آگئی

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارت کے سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر اور بالی ووڈ اداکار سنی دیول کے بیٹے راجویر دیول کی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالی خبروں کی حقیقت سامنے آ گئی۔

سارہ کے قریبی ذرائع نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ سارہ اور راجویر کی آج تک ایک دوسرے سے ملاقات تک نہیں ہوئی ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق سارہ کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ سارہ غیر شادی شدہ ہیں اور اس وقت اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات پر توجہ دے رہی ہیں، سارہ کی شادی سے متعلق افواہیں غیر حقیقی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...