آریان خان سے محبت ،لاریسا بونسی کا تصدیق یا تردید سے گریز

آریان خان سے محبت ،لاریسا بونسی  کا تصدیق یا تردید سے گریز

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ میگا سٹار شاہ رخ خان کے بیٹے اور فلم ساز آریان خان کیساتھ مبینہ تعلقات کی خبروں کے باعث توجہ حاصل کرنیوالی برازیلی ماڈل و اداکارہ لاریسا بونسی نے کہاہے کہ۔۔۔۔۔

آریان ذہین اور پرعزم انسان ہیں، جو اپنے مقاصد کے حصول کیلئے مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔ لاریسا نے ایک انٹرویو میں کہاکہ آریان ان چیزوں کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں جن پر انہیں یقین ہے اور انہیں امید ہے کہ وہ ایک دن اپنی منزل ضرور حاصل کر لیں گے ۔اداکارہ نے خان خاندان کیساتھ اپنے تعلق کو خاص قرار دیا تاہم آریان کیساتھ رومانوی تعلقات کی تصدیق یا تردید نہیں کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...