عدالت پیشی کے آداب:پولیس اہلکاروں کو ریفریشر کورس کرایا جائیگا

عدالت پیشی کے آداب:پولیس اہلکاروں کو ریفریشر کورس کرایا جائیگا

ایڈیشنل آئی جی نے ہائیکورٹ کو یقین دہانی کرا دی،تھانیدار کی معافی کی استدعا منظور سیشن جج ٹوبہ کو خاتون پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کی رپورٹ 3 روز میں بھجوانے کا حکم

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

لاہور(خبر نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فرخ عرفان خان نے پولیس اہلکاروں کو عدالتی طریقہ کار اور عدالتوں میں پیش ہونے کے آداب سکھانے کیلئے ریفریشرکورسزکروانے کی ایڈیشنل آئی جی عثمان خٹک کی یقینی دہانی پراے ایس آئی کی معافی کی استدعا منظور کرلی ۔گزشتہ روز ایک درخواست ضمانت کیس میں پولیس ریکارڈ پیش کرنے کیلئے اے ایس آئی منظور عدالت کے روبرو پیش ہوا تو عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ آپ مقدمہ کے تفتیشی ہیں اور آپکا حلیہ کیا ہے ؟، آپکو عدالت کے روبرو پیش ہونے کے آداب اور طریقہ کا بھی پتہ نہیں جس پر اس نے بتایا کہ میں تو صرف ریکارڈ پیش کرنے آیا ہوں۔اس پر فاضل عدالت نے ایڈیشنل آئی جی کو طلب کیا تھا۔فاضل عدالت نے قرار دیا کہ پولیس پر عوام کی بھاری رقم خرچ ہوتی ہے لیکن انہیں عدالتوں کے روبرو پیش ہونے کا بھی پتہ نہیں،پولیس کو عدالتی طریقہ کاراور عدالتوں کے روبرو پیش ہونے کے آداب کے حوالے سے ریفریشر کورسز کروائے جانے چاہئیں جس پر ایڈیشنل آئی جی نے عدالت کو یقین دہانی کروائی کہ پولیس اہلکاروں کو ریفریشر کورس کروائے جائیں گے ۔علاوہ ازیں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطا بندیال نے نواز ٹائون میں خاندانی تنازع پر رشتہ دار خاتون پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ پر لئے گئے نوٹس پرڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگھ کی طرف سے پیش کردہ رپورٹ پر انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ جلد از جلد چالان پیش کرنے کے لئے پولیس کو احکامات جاری کریں اور ایف آئی آر سمیت مقدمہ کی موجودہ رپورٹ 3روز کے اندر اندرہائیکورٹ کو بھجوائیں ۔ عدالت پیشی آداب

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں