75 سال کی عمر کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن ڈبل کرنے کا نوٹیفکیشن
پنجاب حکومت نے ریٹائر سرکاری ملاز مین کے 75سال کی عمر تک پہنچنے پر پنشن ڈبل کرنے کا نوٹیفکیشن اور بقایا جات کی ادائیگی کا شیڈول جاری کردیا ۔بقایا جات کی ادائیگی فروری سے شروع ہوگی
لاہور(دنیا نیوز)پنجاب حکومت نے ریٹائر سرکاری ملاز مین کے 75سال کی عمر تک پہنچنے پر پنشن ڈبل کرنے کا نوٹیفکیشن اور بقایا جات کی ادائیگی کا شیڈول جاری کردیا ۔بقایا جات کی ادائیگی فروری سے شروع ہوگی۔بقایا جات کی ادائیگی کا شیڈول لاہور ہائیکورٹ میں بھی جمع کرایا گیا ہے ۔پنشنرز دس سال سے اپنے حق کے لئے عدالتوں اور سرکاری دفاتر میں دھکے کھا رہے تھے ۔