خارجہ پالیسی پارلیمنٹ میں نہ بنائی گئی تو یہ جانیں اورخدا جانےہ محمود اچکزئی

 خارجہ پالیسی پارلیمنٹ میں نہ بنائی گئی تو یہ جانیں اورخدا جانےہ محمود اچکزئی

بیٹیوں ، بہنوں کو جائیدا د میں حصہ نہ دینے والوں کو جیلوں میں ڈالا جائے ،اب صرف سچ بول کر ہی ملک بچایا جاسکتا ہے ،رکن اسمبلی بجٹ میں صوبوں کو کم وسائل د ئیے گئے ہیں ، ارکان،قومی اسمبلی میں بحث ،کورم ٹوٹنے پر اسمبلی کی کارروائی 45منٹ تک معطل رہی

اسلام آباد(نامہ نگار، سٹاف رپورٹر )پختونخوا ملی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے حکومت پر واضح کیا ہے پاکستان کی خارجہ پالیسی پارلیمنٹ میں بنائی جائے اگر نہ بنائی گئی تو یہ جانیں اورخدا جانے ، ملک بھرمیں صدارتی نظام کی بات ہو رہی ہے جو آئین کے منافی اور بغاوت ہے ، ایسا قانون بنایا جائے جو بیٹیوں اور بہنوں کو اپنی جائیدادوں میں حصہ نہیں دیتے ان کو جیلوں میں ڈالا جائے ،صدارتی نظام کی باتیں آئین کی خلاف ورزی ہے ،سیاسی کارکنوں کے لئے ایسی باتو ں کے خلاف بغاوت کا فتویٰ دیتا ہوں ، قومی اسمبلی میں بجٹ پربحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا سچ بولنے سے ہی ملک کو بچایا جا سکتا ہے ،ہم افغانیوں کو خود یہاں لائے اور انہیں مجبور کیاکہ پاکستان آئو پاکستان آپ کا گھر ہے وہاں کفر آیا ہے ہمارے پاس افغانیوں کا ریکارڈ موجود ہے کتنے مہاجرین یہاں ہیں ہم پر ایک افغانی کا شناختی کارڈ ثابت ہو جائے جو چور کی سزا وہ ہماری سزا ہوگی، افغانیوں کو بہانہ بنا کر ہمارے شناختی کارڈ کی تیاری روکنے کی مذمت کرتے ہیں اور یہ ہماری توہین ہے کسی کو اختیار نہیں دیتے کہ وہ پشتونوں کی شہریت چھیننے کی کوشش کرے ،امریکہ نے اسامہ بن لادن کو مارنے کے لئے ہزاروں میل دور بیٹھ کر میزائل مارے تھے لیکن وہ ایبٹ آباد سے نکلا ،دو ہیلی کاپٹر ایبٹ آباد آئے ہماری ایسی تیسی کر دی ہم کچھ نہیں کر سکے ، انہوں نے کہا یہ کیسے ممکن ہے کہ طالبان کا لیڈر ایک ڈرائیور کے ساتھ اکیلا ہو یہ نا ممکن ہے کیاوہ پاگل تھا ڈرون حملے میں لکڑی اور گاڑی جل گئی لیکن پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بچ گیا یہ کیسے ممکن ہے ، وزیراعظم کی موجودگی میں اعلان ہوا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر ترجیحاً کام کیا جائے گا ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار جہاں گئے وہ آئین کی روح کے خلاف ہے جہاں وہ گئے جہاں بلایا گیا تھا وہ آئین کے خلاف ہے پاکستان کو بچانے کا واحد ذریعہ یہ ہے کہ صوبوں کے عوام کو آئینی ضمانت دینا ہوگی کہ ان کے وسائل پر پہلا حق ان کے بچوں کا ہے قوم کو تعلیم دینا ہوگی جھنڈے اٹھا کر زندہ باد کے نعرے لگانے سے کچھ نہیں بنے گا ، قومی اسمبلی سینیٹ کو بجٹ سمیت دیگر معاملات پر مساوی اختیارات دینے کی قرار داد منظور کی جائے ۔ اجلاس شروع ہواتو سپیکر نے بجٹ پر بحث شروع کرنے کا اعلان کیا ہی تھا کہ پی ٹی آئی کی شیریں مزاری نے کورم کی نشاندہی کردی ، سپیکر نے اسمبلی سٹاف کو ارکان کی گنتی کرنے کی ہدایت کی تو ارکان کی تعداد 53 تھی جبکہ کورم پورا ہونے کے لئے کم از کم 86 ارکان کا ایوان میں موجود ہونا ضروری ہوتا ہے ، سپیکر نے کورم مکمل ہونے تک اجلاس ملتوی کرد یا جو تقریباً 45منٹ بعد کورم پورا ہونے پر دوباہ شروع ہوا ، سپیکر نے بتایا کہ بجٹ پر ایوان میں عام بحث کے دوران پیپلز پارٹی کے ارکان نے 6گھنٹے ،تحریک انصاف کے ارکان نے 5گھنٹے 13منٹ اور ایم کیو ایم کے ارکان نے 3گھنٹے 51منٹ تقاریر کیں ، ماروی میمن نے بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ 22 عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کی معیشت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور ہم نے کامیابی سے آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کو ختم کیا ہے ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ 40 ارب سے بڑھا کر 115 ارب کردیا گیا ہے ،پیپلز پارٹی کے رکن فقیر شیر محمد نے کہا کہ بجٹ میں صوبوں کو کم وسائل د ئیے گئے ہیں جس کی وجہ سے صوبوں کو بجٹ بنانے میں مشکل پیش آرہی ہے ، غوث بخش مہر کا کہنا تھااٹھارویں ترمیم کی وجہ سے جو مسائل پیدا ہوئے ہیں اس سے نقصان ہو رہا ہے اٹھارویں ترمیم کو ری ویزٹ کرنا پڑے گا ، ڈاکٹر غازی گلاب جمال نے کہا ہمارے علاقے معاشی اعتبار سے خستہ حال تھے اب بہتر ہیں اور امن و امان کی صورتحال بھی بہتر ہے تاہم فاٹا کا مسئلہ یہ ہے کہ فاٹا کے اختیارات یہاں کے عوام کے بجائے غیر منتخب لوگوں کے ہاتھوں میں ہیں ،انہوں نے کہا پاک فوج کو جب بھی ہماری ضرورت ہو گی ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے ۔ محمود اچکز ئی

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں