منی لانڈرنگ ،8پاکستانی ریاض میں گرفتار
سعودی عرب میں منی لانڈرنگ میں ملوث8 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیاگیا،
ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں منی لانڈرنگ میں ملوث8 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیاگیا،میڈیارپورٹس کے مطابق 8رکنی پاکستانی گروہ تارکین وطن سے پیسے جمع کرکے ہنڈی کی شکل میں بھیجتاتھا،پولیس نے ملزموں کے ٹھکانوں پر چھاپہ مار کر رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے ڈھائی لاکھ ریال سے زیادہ کی رقم برآمد کرلی۔