کراچی کے ووٹرز کی تعداد میں 3لاکھ 79ہزار کا اضافہ
مرد ووٹرز 0.13فیصد کم ہوگئے ، خواتین ووٹرز 0.24فیصد بڑھ گئیں
کراچی (رپورٹ : عبدالجبار ناصر) نادرا کی تیار کی ہوئی فہرست کی روشنی میں گھر گھر ووٹر تصدیقی مہم کے بعد کراچی میں 3 لاکھ 79 ہزارسے زائد ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے ۔ کراچی میں ووٹرز کی تعداد 79لاکھ 73ہزار 532ہوگئی ہے۔ 12 اکتوبر 2017ء کی ووٹر فہرست کے مطابق مرد ووٹرز 57.05فیصد تھے ۔ 26مارچ 2018ء کی ووٹر فہرست کے مطابق مرد ووٹرز 56.91فیصد رہ گئے ہیں۔ خواتین ووٹرز کی تعداد 42.95فیصد سے بڑھ کر 43.19فیصد ہوگئی ہے ۔ تازہ ووٹر فہرست کے مطابق کراچی میں ووٹرز کل آبادی کا 49.83فیصد ہیں۔ امکان ہے کہ 24اپریل 2018ء تک جاری ووٹرز اندراج، اخراج اوردرستی مہم کے بعد کراچی میں آبادی کے مقابلے میں ووٹرز کی تعداد میں تقریباً ایک فیصد اضافہ ہوگا۔ درج ذیل چارٹ میں 12اکتوبر 2017ء اور 26مارچ 2018ء کے ووٹرز کی تعداد، اضافہ ہونیوالے ووٹرز کی تعداد اور شرح اضافہ فیصد کے حساب سے دیا گیا ہے ۔