پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی قاسم نون کے ڈیرے پر بجلی چوری
چھاپہ مارا گیا تو 5ایل ٹی پولز سے براہ راست غیر قانونی طور پر بجلی استعمال کی جا رہی تھی غیر قانونی ٹرانسفارمر برآمد، تھانہ صدر شجاع آباد میں اندراج مقدمہ کی درخواست
ملتان،شجاع آباد (نمائندگان دنیا )تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی رانا قاسم نون کے شجاع آباد میں واقع ڈیرے پر بجلی چوری پکڑی گئی ، میپکوٹیم نے 25کے وی کا غیر قانونی ٹرانسفارمر برآمد کر کے تھانہ صدر شجاع آباد میں اندراج مقدمہ کی درخواست بھی دے دی ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دوپہر 12بجے سے ایک بجے کے درمیان میپکو ٹیم نے رانا قاسم نون کے شجاع آباد میں واقع ایک ایکڑ پر پھیلے ہوئے ڈیرے پر چھاپہ مارا تو وہاں پر 5ایل ٹی پولز سے براہ راست غیر قانونی طور پر بجلی استعمال کی جا رہی تھی دوسرے لوڈ کے علاوہ سنگل فیز زرعی موٹر اور لال پمپ کابھی استعمال جاری تھا ،ڈیرے کا اندرونی لوڈ چیک نہ کیا جا سکا ۔