واٹس ایپ صارفین کی دیرینہ مشکل آسان

واٹس ایپ صارفین کی دیرینہ مشکل آسان

پیغام رسانی کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ نے صارفین کی ایک دیرینہ مشکل کو آسان کردیا۔

کیلیفورنیا(این این آئی)پیغام رسانی کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ نے صارفین کی ایک دیرینہ مشکل کو آسان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق عمومی طور پر کوئی بھی واٹس ایپ یوزر گروپ بنا کر بغیر اجازت کسی بھی صارف کو ایڈ کرتا تھا جس پر صارفین سخت ناپسندیدگی کا اظہار کرتے تھے اور بلااجازت کسی انجان گروپ میں زبردستی ایڈ ہونے کے معاملے پر میسجنگ ایپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے تھے ۔اب واٹس ایپ نے اس پریشانی کا حل پیش کردیا ہے ، ایڈمن کنٹرول کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ نے صارف کو گروپس میں ایڈ ہونے یا نہ ہونے کا اختیار دے دیا ہے ، اس نئی اپ ڈیٹ کی وجہ سے کسی کو گروپ میں ایڈ کرنے کیلئے صارف کی اجازت درکار ہوگی۔ واٹس ایپ

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں