نجم سیٹھی کو ایک ہزار روپے جرمانہ
سیشن کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت کرتے ہوئے نجم سیٹھی کو جواب جمع نہ کروانے پر ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا
لاہور(عدالتی رپورٹر، این این آئی )سیشن کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت کرتے ہوئے نجم سیٹھی کو جواب جمع نہ کروانے پر ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر جواب جمع کروانے کا آخری موقع دیتے ہوئے سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ایڈیشنل سیشن جج محمد امجد خان نے کیس کی سماعت کی۔عدالت میں وزیراعظم عمران خان نے نجم سیٹھی کا دعویٰ مسترد کرنے کی درخواست کررکھی ہے جس پر عدالتی حکم کے باوجود نجم سیٹھی نے بار بار جواب جمع نہ کروایا ۔عدالت نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے نجم سیٹھی کو ایک ہزار روپے جرمانہ کردیا۔