افتخار درانی کابینہ سے فارغ لسٹ سے نام نکال دیا گیا
وزیراعظم آفس نے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی کو کابینہ سے نکال دیا ،
اسلام آباد (این این آئی) نجی ٹی وی کے مطابق کابینہ ڈویژن کی لسٹ میں افتخار درانی کا نام موجود نہیں، ان کے کابینہ سے نکلنے کے بعد کابینہ ارکان کی تعداد 47 ہوگئی ،کابینہ میں 25 وفاقی وزرا، 4 وزرائے مملکت ہیں جن میں 5 مشیر اور 13 معاونین خصوصی بھی شامل ہیں،ذرائع کے مطابق افتخار درانی سے وزیراعظم آفس میں موجود آفس بھی واپس لے لیا گیا ہے ،دوسری جانب وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ افتخار درانی نے استعفیٰ دے دیا ہے ۔