مولانا طارق جمیل گر کر زخمی

 مولانا طارق جمیل گر کر زخمی

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل بلڈ پریشر کم ہونے کے باعث گھر میں گر کر زخمی ہوگئے

فیصل آباد(صباح نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مولانا عمران بشیر نے عالم دین مولانا طارق جمیل کی طبیعت کے حوالے سے بتایا کہ ان کی مولانا طارق جمیل سے فون پر بات ہوئی ہے ، ان کی طبیعت انتہائی ناساز ہوئی ،بلڈپریشر لو ہونے کی وجہ سے مولانا گھر میں گرگئے تھے جس سے چہرے پر معمولی چوٹ آئی مگر زیادہ خون بہنے کی وجہ سے طبیعت خراب ہوگئی ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ دو روز قبل بلڈ پریشر کم ہونے کے سبب گرنے سے چوٹ آئی تھی، آپ سب بہن بھائیوں کی دعا سے ٹھیک ہوں، صحت کاملہ کیلئے آپ تمام سے دعاؤں کی درخواست ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں